اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق داعش کے سرغنہ ابوبکر البغدادی کا نائب ابوعلاء العفری موصل کے مغرب میں واقع شہر تلعفر میں ایک ہوائی حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ نیوز ویک جریدے نے تقریبا تین ہفتہ قبل، ابوبکر بغدادی کی ہلاکت سے متعلق متضاد خبریں منظر عام پر آنے کے موقع پر، حکومت عراق کے مشیر ہاشم الھاشمی کے حوالے سے لکھا تھا کہ ابو علاء العفری کو ابوبکر البغدادی کا جانشین مقرر کیا گیا ہے اور ابوبکر البغدادی کی عدم موجودگی میں داعش کے سرغنہ کی حیثیت سے اب وہ کام کرے گا۔ جریدے کے مطابق ہاشم الہاشمی نے یہ بھی کہا تھا کہ البغدادی کے زخمی ہونے کے بعد، العفری نے دہشت گرد گروہ داعش کی قیادت کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
.......
/169